بی جے پی رہنماؤں کو مذہبی معاملات پر بات کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے رہنماؤں کو مذہبی معاملات پر بات کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام اور حضرت محمدﷺ سے متعلق گستاخانہ ریمارکس پر مسلمانوں اور مسلم ممالک کے احتجاج کے بعد پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں انہیں مذہبی معاملات پر بات کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے دو بڑے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے 30 ایسے سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزرا کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جو ٹاک شوز میں جاکر پارٹی کا مؤقف بیان کرتے ہیں۔بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی رہنما کسی بھی طریقے سے کوئی ایسی بات کریں جو کسی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے، انہیں ہر صورت مناسب طریقے سے پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔واضح رہےکہ بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان کے بعد پاکستان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور افغانستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے۔اس کےعلاوہ او آئی سی کی جانب سے بھی گستاخانہ ریمارکس پر احتجاج کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے، اس پر سوشل میڈیا پر گستاخانہ ریمارکس دینے کا الزام ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر