مقتول سعودی سفارتکار حسن القہطانی کے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مقتول سعودی سفارتکار حسن القہطانی کے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے، قتل میں ملوث تمام مجرمان کے ریڈ نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، مجرمان کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے 3 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سعودی حکومت کا 3 ارب ڈالر رول اوور پاکستان کے لیے انتہائی ناگزیر تھا، وزیر اعظم کا حالیہ دورہ پاک سعودی عرب تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کی کسی بھی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر داخلی اور علاقائی سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر