سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور(نیشنل ٹائمز): سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوا لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو5 پنجاب میں وزارتیں، 2 مشیر اور 2 معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے ملیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو محکمہ انہار اور محکمہ زراعت کی وزارتیں دے دی گئی ہیں، 10 سے زائد وزرا اسی ہفتے حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کے درمیان اسپیکر پرویز الٰہی کو آئینی طریقہ کار سے ہٹانے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی ن لیگ کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کرائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر