دُعا زہرہ کیس: ظہیر احمد کی والدہ پہلی بار منظرِ عام پر آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی سے لاہور جا کر اپنی پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کی والدہ نے پہلی بار منظرِ عام پر آکر اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ظہیر احمد کی والدہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دُعا زہرہ کو اغوا کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں کیونکہ وہ بچی خود ٹیکسی میں بیٹھ کر ہمارے پاس آئی تھی۔‘خاتون نے بتایا کہ ’اُن کے بیٹے ظہیر اور دُعا کی دوستی پب جی گیم کے ذریعے ہوئی تھی، بچی نے رشتے کے لیے کہا تھا لیکن جب ہم دُعا کے گھر رشتے کے لیے جانے لگے تو اُس نے کہا کہ میرے والدین نے انکار کردیا ہے۔‘ظہیر کی والدہ نے کہا کہ ’چند ماہ بعد دُعا ٹیکسی میں بیٹھ کر ہمارے گھر آگئی، میں نے دُعا سے کہا بیٹا تُم نے یہ کیا کردیا، اپنے والدین سے بات کرلیتی جس پر دُعا نے کہا کہ میرے ماں باپ نہیں مانیں گے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’دُعا کی عُمر 17 سال ہے جبکہ میرا بیٹا 21 سال کا ہے، اُس نے حال ہی میں یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔‘واضح رہے کہ دعا زہرہ کی عدالتی حکم پر آج والدین سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات ختم ہونے پر پولیس دعا کو واپس لے گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں آج دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو پیش کیا گیا، دوران سماعت جسٹس جنید غفار نے دعا کے والدین سے کہا کہ آپ دعا سے ملاقات کرلیں، ہم چیمبر میں ملاقات کراتے ہیں۔ ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔والدہ نے دعویٰ کیا کہ دعا نے ملاقات میں کہا ہے کہ میں اپنا بیان عدالت میں دوں گی گھر جانا ہے۔دعا زہرہ کی والدہ نے شکوہ کیا کہ پولیس نے میری بیٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا شیلٹر ہوم واپس لے گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر