ڈالر کی اڑان رک گئی، قدر میں نمایاں کمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی پرواز تھم گئی۔مسلسل کئی روز تک قیمت میں اضافے کے بعد آج امریکی ڈالر کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں 1.23 روپے کم ہوگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.23 روپے کی کمی سے 201.59 روپے کی سطح پر آگئی۔آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی اور حکومت کی جانب سے غیرملکی کرنسی پر پابندی کی تردید جیسے عوامل کے باعث کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ رک گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.76 روپے کے اضافے کے ساتھ 202.82 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 4 روپے 90 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ڈالر کے انٹربینک ریٹ کو 190 روپے پر منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے جبکہ درآمدات کے حجم کو برآمدات کے حجم سے منسلک کیا جائے یعنی جتنی مالیت کی برآمدات ہوں اتنی ہی مالیت کی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ پاکستانی روپیہ مزید بے قدر ہونے سے بچ سکے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر