لانگ مارچ کے دوران مخصوص خواتین کے کردار کی تعریف پر پی ٹی آئی کی دیگر خواتین ارکان سیخ پا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پولیس تشدد اور شیلنگ برداشت کرنے کے باوجود مخصوص ارکان کی تعریف پر پی ٹی آئی کی دیگر خواتین ارکان سیخ پا ہو گئیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی، شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی اور بتایا کہ ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔ذرائع کا بتانا ہے شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر بدترین شیلنگ کو ہم نے برداشت کیا اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، ہم خواتین کارکنان کو لائے، شیلنگ سے ٹس سے مس نہ ہوئے لیکن رپورٹ میں ہمارا کوئی نام ہی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق خواتین ارکان نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین صاحب، جو آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین ارکان کی جدوجہد کو سراہا اور خواتین ارکان قومی اسمبلی پر تشدد و شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔خواتین ارکان کا کہنا تھا پتہ نہیں کیوں میرٹ پر رپورٹ پیش نہیں کی گئی، رپورٹ میں مخصوص ارکان کی تعریف کی گئی، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجود افراد کو دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر