سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں شبلی فراز نے افنان اللہ کو گھٹیا انسان کہہ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور مسلم لیگ ن کے افنان اللہ کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے آغاز میں ہی سینیٹر شبلی فراز اور چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں ایجنڈے کا معلوم نہیں کہ کب بھیجا گیا، آپ مسلم لیگ ن کے نمائندے نہیں کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے جواب دیا کہ آپ بھی یہاں بیٹھ کر پی ٹی آئی کے رہنما نہ بنیں، ایجنڈا بتا دیا جائے گا۔بعد ازاں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایس کیو کا ہیڈکوارٹر ابھی تک اسلام آباد منتقل نہیں ہوا جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کمیٹی نے اکثریت سے پی ایس کیو ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔حکام وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کمیٹی حکام کو بتایا کہ اگر قانون سازی ہو گئی ہے تو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے کے سربراہ کے لیے 3 نام کابینہ کو بھجوائے لیکن ابھی تک تقرری نہیں ہوئی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تقریباً 16 ادارے منسلک ہیں جس میں پی ایس کیو سرفہرست ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے میں مافیا بیٹھا ہوا ہے جو ادارے میں بہتری نہیں چاہتا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایک دن میں نے پاؤڈر دودھ کی چائے پی اور طبیعت خراب ہو گئی جس پر حکام وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ٹی وائٹنر اور دودھ میں فرق ہے جو لوگ نہیں سمجھتے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر