وزیراعظم کے حکم پر پختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع

پشاور(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبر پختون خوا میں شہباز اسپیڈ سے سستے آٹے کی عوام کے لیے فراہمی شروع کردی گئی ہے۔صوبے کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لیے 100 موبائل اسٹورز نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختون خوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ بتدریج وسیع کرتے ہوئے پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں 50 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ہیں، جن میں سے 22 ہزار 70 تھیلے ایبٹ آباد اور پشاور میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔ اس سلسلے میں دونوں زونز میں الگ الگ موبائل اسٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔منصوبے کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کے لیے 13 جون تک موبائل اسٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کردی جائے گی جب کہ 9 جون تک صوبے میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کردیں گے، جن کی تعداد 17 جون تک بڑھا کر 500 کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد کردی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ خیبر پختون خوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے صوبے میں آٹے کی ترسیل سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے کے ہزاروں اسٹورز پر عوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی ہے۔امپورٹڈ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہمی معطل کرکے آٹے کے چند ٹرک بھیجنے کی شوبازی کر رہی ہے۔کامران بنگش نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دس بارہ ٹرک آٹے کی ترسیل خیبرپختونخوا کے4 کروڑ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔آٹے سمیت تمام خوردنی اشیا کا حصول خیبر پختونخوا کے عوام کا آئینی و قانونی حق ہے۔صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ محمود خان نے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر