ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ برداشت ہی نہیں کرسکتے ، ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو 29 تاریخ تک 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہوجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کابینہ کی سفارش ہے کہ رات دس بجے بازار بند کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس پر عمل کریں گی تو بہتری ہوگی۔ مختلف ذرائع سے کوشش کررہے ہیں کہ سستی ایل این جی مل جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر