انٹربینک میں ڈالر 203 سے متجاوز، اوپن مارکیٹ میں 205 کا ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ڈالر 203 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف قرض وصولی میں تاخیر کے منفی اثرات کے سبب ملک میں روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کا بھاو3.74 روپے بڑھ کر 203.80 روپے کا ہے۔گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.55 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ یورو کی قیمت 2.50 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 4.50 روپے تک بڑھی تھی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.25 روپے کے اضافے سے 198.15 روپے سے بڑھ کر 200.40 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کے اضافے سے 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی 2.50 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق2.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 210.50 روپے سے بڑھ کر 213.00 روپے اور قیمت فروخت 212.50 روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.50 روپے بڑھنے کے بعد 245.50 روپے سے بڑھ کر 250.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپےبڑھنے کے بعد 248.50 روپے سے بڑھ کر 252.50 روپے ہو گئی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر