ایوارڈ شوز کی خاطر اپنی فیملی کو نہیں بیچ سکتی: فضیلہ قاضی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر فروخت نہیں کرسکتیں۔فضیلہ قاضی نے سینئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔نعمان اعجاز نے فضیلہ قاضی سے سوال کیا کہ ’وہ ایوارڈ شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتیں؟‘اس سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’مجھے بھی بہت دُکھ ہوتا ہے کہ ہر بار وہی 18 سے 20 چہرے ایوارڈ شوز میں نظر آتے ہیں۔‘فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’مجھے بہت بُرا لگتا ہے کہ میں سوشل میڈیا فالوورز کی خاطر اپنا بچہ، شوہر، بیڈ روم اور دیگر سرگرمیاں فروخت کردوں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’ایوارڈ شوز میں صرف اُنہی کو بُلایا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شوبز ویسے ہی جعلی دُنیا ہے لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ انڈسٹری مزید جعلی ہوگئی ہے۔‘



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر