سوڈان، لڑکے کو جان سے مارنے والا بیل گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوڈان کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 12 سالہ لڑکے کو ٹکر مار کر جان سے مارنے والے بیل اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے بیان سے متعلق غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے شام کے وقت بیل نے ایک فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے بچے پر حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ بیل ایک پولیس تھانے میں زیر حراست ہے، لڑکے کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعد ازاں اس کی تدفین کر دی گئی۔اسی علاقے میں ایک ماہ پہلے بھیڑ کے حملے سے 45 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھیں۔بھیڑ نے خاتون کو پسلیوں میں سینگ مارے جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔اس بھیڑ کو بھی گرفتار کر کے پولیس تھانے میں قید کیا گیا تھا۔ بھیڑ کو ایک عسکری کیمپ میں تین سال قید کی سزا بھی دی گئی تھی جہاں اس سے سخت محنت کا کام لیا جا رہا ہے۔سوڈان میں قانون ہے کہ اگر کوئی شہری کسی جانور کی وجہ سے جان سے مارا جائے تو سزا مکمل کرنے کے بعد جانور، متاثرہ شہری کے خاندان کو دے دیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر