اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی کابینہ نے ملک میں ہفتے کی چھٹی بحال کردی۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
ہفتے کی چھٹی بحال، مارکیٹوں کی 7 بجے بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا



