او آئی سی کی بھارتی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم دشمنی کو شہ دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو او آئی سی اور سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے مذمتوں کا سامنا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی ہرزہ سرائی پر مسلم دنیا میں اشتعال بڑھنے لگا ہے۔ایران، قطر اور کویت میں بھارتی سفیروں کو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی گستاخی پر شدید احتجاج کیا گیا۔بھارتی سیاست دانوں کے توہین آمیز ریمارکس پر انڈونیشی وزارت خارجہ نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے مذمتی پیغام جکارتہ میں بھارتی سفیر کو پہنچا دیادوسری جانب سعودی عرب، بحرین اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ سپر اسٹورز سے احتجاجاً بھارتی اشیاء ہٹادی گئیں۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھی بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر