سعودی جید علما کی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب کے جید علما کی کونسل نے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔کونسل آف سینئر اسکالرز کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ علما کی جانب سے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے قول و عمل سے اس بات کو پھیلائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔سعودی کونسل نے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس سلسلے میں قرآن پاک کی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےبلند مقام اور عظیم کردار کو بیان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر