عمران خان کے ایٹمی پروگرام، پاک فوج سے متعلق بیان پرقومی اسمبلی میں قرارداد پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور پاک فوج سے متعلق انٹرویو کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی۔وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف قرار داد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج کی دفاع کے لیے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، یہ ایوان پی ٹی آئی کے چیئرمین کے انٹرویو اور الفاظ کی شدید مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان 3 ٹکڑے ہوجائے گا، یہ ایوان عمران نیازی کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں، یہ ایوان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ریاست سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔اس دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، عمران خان کا اقتدار کیا گیا یہ ہر روز نئی بات کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معلوم نہیں عمران خان نے دنیا میں کس کس کو راز دے دیے ہوں گے، لگتا ہے جو پاکستان کے خلاف نقشے بنائے گئے اس میں بھی یہ شامل تھے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے 3 ٹکڑوں کی بات کرکے اس کی تائید کی ہے، ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اسے تکمیل تک نواز شریف نے پہنچایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر