احسن خان کو کون سے بھارتی سُپر اسٹار کےساتھ فلم آفر ہوئی؟

کراچی:(نیشنل ٹائمز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہو چکی ہے۔حال ہی میں اداکار احسن خان اور اداکارہ عائشہ عمر اپنی آنے والی نئی فلم رہبرا کی تشہیر کے لئے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فلم اور اپنے ماضی سے متعلق واقعات پر تبصرے کیے۔جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم آفر ہو چکی ہے جوکہ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ ایک لیڈنگ رول کی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دوست کو ریفر کر دیا۔ایسا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ’’انہوں نے کہا کہ میری اس وقت شادی ہوئی تھی اور مجھے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر جانا تھا تو میں نے اپنے ساتھی اداکار دوست میکائل کو کہا کہ تم وہ فلم کر لو‘‘۔اداکار نے بتایا کہ’’ جب میں ہنی مون سے واپس آیا تو میکائل نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے آفر قبول کیوں نہیں کی جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں تم کرو یا میں ایک ہی بات ہے ہم اچھے دوست ہیں‘‘۔یہ واقعہ سن کر عائشہ عمر نے حیرانی کا اظہار کیا اور احسن خان اور میکائل کی دوستی کو مثالی قرار دیا۔یاد رہے کہ امین اقبال کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’رہبرا‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں احسن خان اور عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم 24 جون کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر