دعا زہرہ کی عدالت میں پیشی پر ماں بیٹی سے ملنے کیلئے تڑپتی رہی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی سے لاپتا اور بعد ازاں اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرہ کو شوہر ظہیر احمد کے ہمراہ چشتیاں سے بازیاب کرائے جانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا جہاں پولیس نے والدین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ کے اندرونی مناظر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا زہرہ کی عدالت آمد پر روتی بلکتی ماں بیٹی سے ملنے کے لیے اس کے پاس پہنچتی ہے لیکن دعا کی سکیورٹی پر مامور اہلکار نے ماں کو بیٹی سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی ہدایت کردی۔عدالت میں دیے گئے بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا، اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر