امریکی طالبہ نے بلی کے ہمراہ گریجویشن مکمل کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی طالبہ فرانسیسکا بورڈیئر نے یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی، انہوں نے یہ اعزاز اپنی پالتو بِلّی کے ہمراہ حاصل کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی تقریب میں فرانسیسکا اپنی بِلّی ’سُوکی‘ کو بھی لے کر گئی تھیں۔طالبہ نے کہا کہ سُوکی نے میرے ساتھ تمام آن لائن کلاسز میں شرکت کی اس لیے آج وہ بھی گریجویٹ ہوگئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرانسیسکا نے اپنی بلی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں نے گائون اور کیپ پہنی ہوئی ہے۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ میری بلی نے ہر زوم لیکچر میں حصہ لیا ہے، ہم دونوں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے ایک ساتھ گریجویٹ ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبہ نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے انہوں نے اپنے کالج کی زیادہ تر تعلیم گھر بیٹھ کر آن لائن ہی مکمل کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی میں زوم لیکچر میں شرکت کرتی میری بلی بھی آکر بیٹھ جاتی اور لیکچر ختم ہونے تک بیٹھی رہتی۔طالبہ نے کہا کہ جب گریجویشن کا دن آیا تو میں نے ’سوکی‘ کی لگن کو دیکھتے ہوئے اسے بھی تقریب میں شامل کیا۔

 

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر