برطانوی وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔برطانوی وزیر خارجہ نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے لیے 100فیصد حمایت ہے۔انہوں نے کہا کہ بورس جانسن نے کورونا کے بعد بحالی اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کی۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورس جانسن نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ اور وزیر صحت نے بھی بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کی حمایت کر رہا ہوں، امید ہے مزید ساتھی بھی آج رات ان کی حمایت کا اعلان کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم بننے والے بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنزرویٹو اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔خیال رہے کہ بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔

 



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر