وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہار کا جائزہ لیا، اشتہار وزیراعظم کی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان ترکی خصوصی تعلقات سے متعلق ہے، اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔ہائیکورٹ نے کہا کہ اشتہار میں ایسا کوئی مواد نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جاسکے، عدالت بھی بصورت دیگر پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کو متنازع نہیں بنائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ عدالت نے دورۂ ترکی سے قبل اخبارات میں شائع اشتہارات کا بغور جائزہ لیا،اشتہار میں ایسا مواد نہیں جسے وزیر اعظم کی خودپسندی سمجھا جاسکے۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام اور ترکی کے درمیان قابل رشک تعلقات اتنے خاص اور مضبوط ہیں کہ انہیں اس قسم کی حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں،یہ خود کو بڑھاوا دینے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ عوامی فنڈز سے اشتہارات کی اشاعت کیلئے سپریم کورٹ کے مشاہدات کو مدنظر رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر