اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کا معاملہ، درخواست واپس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے طریقۂ کار میں تبدیلی کے خلاف درخواست گزار نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی درخواست واپس لے لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست کی سماعت کی اور استفسار کیا کہ پچھلے الیکشن میں کیا اوور سیز پاکستانیوں نے پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا؟عدالت نے سوال کیا کہ کیا 7 ہزار پاکستانیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ نہیں کیے تھے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کا احترام کرنا چاہیے، پارلیمنٹ نے اس معاملے کو دیکھنا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ابھی تو پٹیشن قبل از وقت ہے، صدر نے معاملہ واپس بھیج دیا ہے، جب ترمیم ہی نہیں ہوئی تو عدالت کیسے فرض کرسکتی ہے؟چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے جو آپ کہہ رہے ہیں پارلیمنٹ اس پر نظرثانی کرلے، ابھی تو آپ نے بل کو چیلنج کیا ہے، ترمیم تو ہوئی ہی نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ جب ترمیم ہوجائے تو درخواست گزار درخواست فائل کرسکتا ہے۔عدالت نے کہا کہ امریکا میں 13 ریاستیں ہیں جو اوور سیز امریکیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیتیں۔وکیل درخواست گزار عارف چوہدری نے کہا کہ میں فی الحال درخواست واپس لے رہا ہوں، عدالت آرڈر میں لکھے کہ میں دوبارہ درخواست دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اس کے بعد وکیل درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر