صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سمیت اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات کی بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر شدید مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر خاتم النبین حضرت محمد ﷺ سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات پر شدید ردِعمل دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔اربوں کی تعداد میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثر ہندوتوا کو روکیں۔

وزیراعظم کی بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر شدید مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔

عالمی برادری بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی نے بی جے پی رہنما کی جانب سےنبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محض پارٹی عہدیداروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں۔ صدر عارف علوی نے عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز اور متازعہ بیانات سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں ۔ مودی کے نفرت انگیز ہندوتوا فلسفے کے تحت بھارت اپنی تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں کو پامال کررہا ہے۔

’’ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں‘‘عمران خان کا ردِ عمل
سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت جان بوجھ کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ حملہ مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت کرتے ہیں۔او آئی سی کو مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔ افسوس کی بات ہے کہ اب تک بھارت کو اسلامو فوبک پالیسیوں سے بھاگنے دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

 

بی جے پی ترجمان کی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی، طالبان کا ردعمل سامنے آگیا
افغانستان میں طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ امارت اسلامیہ بھارت میں حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی طرف سے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جنونیوں کو دین اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

 

دوسری جانب عرب ممالک میں بھی عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان، قطر اورکویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرلیا
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر قطر نے بھارت کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق دوحا میں بھارتی سفیر کو طلب کرکےگستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ادھر قطرکے بعدکویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔کویتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیرکودین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی کا شدید ردِ عمل
مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر