ضمانت منسوخ ہونے پرعمران نیازی کی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‏عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق عمران نیازی کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فراہم کی گئی” یہی“ سیکیورٹی عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فتنہ و فساد اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے، ‏اخلاقی اور جمہوری قدروں سے عاری شخص کس طرح سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے، ‏یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں، پہلے چپڑاسی یہ بتائے کہ 25 مئی کو کہاں تھا، تم نے تو قبر تک ساتھ جانا تھا پھر اس دن اپنے باس کو چھوڑ کر کہاں روپوش تھے، واہ رے انقلاب، بھگوڑا پشاور بھاگ گیا اور چپڑاسی لال حویلی میں چھُپ گیا، خونی مارچ کے اعلان کرنے والا خود ہی مارچ کے دن سویا ہوا تھا، یہ دوسروں کے بے گناہ بچوں کی لاشوں پر اپنی سیاسی دکان چمکانے والے خون آشام چمگادڑ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب قانون کی کسی ترمیم سے کوئی موجودہ کیس ختم نہیں ہوا، نیب نے ملک کی معیشت تباہ کی، ہم نے کاروبار اور سرمایہ کار برادری کو خوف سے نجات دلائی ہے، ہمارے خلاف چار سال میں کسی کیس کا کوئی ثبوت کسی عدالت میں نہیں دیا گیا، پھر بھی ہم نے ڈٹ کر عدالتوں میں سیاسی انتقام کا سامنا کیا، جیلیں کاٹیں، باس اور چپڑاسی کی طرح میدان سے نہیں بھاگے، اور ابھی بھی عدالت میں ثبوت لے جائیں قانون موجود ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمرانی انقلاب ضمانتیں کروا رہا ہے اور خیبر پختونخواہ کی عوام کے پیسے پہ منرل واٹر پی رہا ہے، اور ہیلی کاپٹر کی سیر کر رہا ہے، کوئی بھی مسلح جتھہ وفاق پہ حملہ کرنے کا سوچے گا بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر