فیاض چوہان کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔عمران خان کی بنی گالہ آمد پر پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پہنچے تو انہیں روک لیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے احتجاج پر عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل آئے اور انہیں سمجھایا اور معاملہ رفع دفع کردیا۔اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے شہبازگل کو کھری کھری سنائیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے زیادہ پی ٹی آئی کا سینیئرکون ہوسکتا ہے، عمران خان سے براہ راست بات کروں گا۔دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شہبازگل کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان وقت سے زرا پہلے پہنچے تھے، جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے، میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لےکرگیا، انہوں نے ایک گارڈ کے رویےکی شکایت کی، چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں، انہیں نہیں روکا گیا۔خیال رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ہیلی کاپٹرکے ذریعے پشاور سے بنی گالہ پہنچے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر