عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت کرنیکی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ عفت عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور گاہے بگاہے پاکستانی سیاست سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے عفت عمر کے بیانات سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سپورٹر ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہیں لیکن اداکارہ نے اب یہ تمام غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے مریم نواز کی حمایت کی وجہ بتائی ہے۔عفت عمر کے ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ‘آپ مریم نواز کے لیے ٹوئٹ کرتی ہیں اور آپ ان چند فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں مریم نواز جواب بھی دیتی ہیں، تو آپ کی یہ بات چیت مریم نواز کے ساتھ کیسے شروع ہوئی؟’اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ‘ہماری یہ بات چیت ٹوئٹر پر ہی شروع ہوئی، عورت ہونے کی حیثیت سے میں ان کی جدوجہد جانتی ہوں اور وہ میری جانتی ہوں گی، یہ صرف عورت ہونے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں’۔عفت عمر نے کہا کہ ‘میرا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جمہوریت کے سفر میں اس وقت ہم ایک ہیں، جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے اور مل کر کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے’۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر