عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ پہنچنے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی لیکن ان کی عدالتی ضمانت ختم ہونے پر سکیورٹی پر مامور اہلکار ہی انہیں گرفتار کر لیں گے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت عمران خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر