امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی شہر فلاڈیلفیا میں لوگوں کے مجمع پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جس میں 2 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہو گئیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملہ آوروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ اپنی پستولیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے دو پستولیں قبضے میں لی گئی ہیں اور کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد حملے کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر