بنگلادیش کے کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی سے 34 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بنگلا دیش کے ایک کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ چٹاگانگ سے 25 میل دور واقع سیتا کنڈا کے علاقے میں پیش آیا جہاں 4 جون کی شب ایک شپنگ کنٹینر ڈپو میں آگ لگ گئی۔خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ اس جگہ متعدد کنٹینرز میں کیمیکلز موجود ہے جن میں مسلسل دھماکے ہورہے ہیں جس کے باعث آگ کو اب تک بجھایا نہیں جاسکا۔مقامی طبی عملے نے بتایا کہ آتشزدگی سے اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 300 سے زیادہ زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔آگ بجھانے میں مصروف ایک رضاکار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ لاشیں متاثرہ حصے میں موجود ہیں۔چٹاگانگ کے پولیس سربراہ انور حسین نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 فائر فائٹرز اور 10 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم از کم 5 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت بہت زیادہ نازک ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس کنٹینر میں ہائیڈروجن پری آکسائیڈ نامی کیمیکل موجود تھا اور ہم اس کیمیکل کے باعث اب تک آگ پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔ضلع چٹاگانگ کے انتظامی سربراہ مومن الرحمان نے بتایا کہ حکومت نے 200 فوجی اہلکار متاثرہ علاقے میں تعینات کیے ہیں تاکہ کیمیکلز کو سمندر تک جانے سے روکا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے مگر اب بھی کئی مقامات پر آگ کو بجھایا نہیں جاسکا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ ڈپو کے اندر کم از کم 7 ایکڑ رقبے پر پھیل گئی تھی اور آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد ہونے والا دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس جگہ سے کئی کلومیٹر دور واقع عمارتیں بھی لرز گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعدآسمان سے شعلے بارش کی طرح برسنے لگے، جس کے بعد باعث وہ خوفزدہ ہوکر گھر سے باہر نکل گئے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر