حکومت نے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ناممکن قرار دے دیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) حکومت نے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ناممکن قرار دے دیا ، وزیر توانائی خرم دستگیر کہتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں البتہ آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوگی ، غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔ سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں ، ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا ، بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا ، ہمیں مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سابق حکومت کا 56 سو ارب روپے کا ملک کو مقروض کرکے جانا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ سے بھی زیادہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے تاحال بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے کیوں کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے لیکن بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 924 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 219میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 190 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر