سوشل میڈیا اسٹار کلی پال بھی علی ظفر کے گانوں کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

افریقہ(نیشنل ٹائمز): افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال کی پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ پر بنائی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار کلی پال اور ان کی بہن کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے گانوں پر لپسنگ کر کے شہرت حاصل کرنے والے کلی پال نے اس مرتبہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’جھوم ‘ کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ ویڈیو بنائی۔کلی پال نے علی ظفر کی موسیقی اور ان کے گانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی علی ظفر کے گانوں کےمداح ہیں کلی پال کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر بےحد پسندیدگی کا اظہار رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل کلی پال کنگنا رناوت، شاہ رُخ خان، ماہرہ خان اور ارجیت سنگھ سمیت کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر