امریکا میں چرچ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

آئیووا:(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست آئیووا کے ایک چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کے چرچ کی کارپارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔جس وقت چرچ کی کارپارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اُس وقت چرچ کے اندر ایک مذہبی تقریب جاری تھی جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی اجازت سے قبل مقتولین کی شناخت اور قاتل و مقتول کے درمیان رشتے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے۔آج ہی کے روز ونسکونس میں ایک قبرستان میں جنازے کے شرکاء پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک حالت نازک بتائی جارہی ہے۔امریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر