حکومت نے حج کرایوں میں کمی کردی، مفتی عبدالشکور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حج 2022ء کے حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیر اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حکومت نے حج کرایوں میں کمی کردی ہے۔روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیر، سیکرٹری مذہبی امور، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، ایڈیشنل سیکرٹری امیگریشن اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔پروجیکٹ کے ذریعے حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت نے حج کرایوں میں کمی کی ہے۔وزیر اور سفیر نے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ آئی آئی اے پی سے مکہ جانے والے کل حجاج کی تعداد 14,007 ہے۔آئی آئی اے پی سے چلنے والی کل پروازیں 42، پی آئی اے کی18پروازیں، سعودی ائیر لائن کی بھی18پروازیں، ائیر بلیو کی 4 پروازیں اور سیرین ائیر کی 2 پروازیں ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر