شاہد خاقان نے وزیراعظم کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنےکا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنےکامشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کوایک نئےڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں ڈائیلاگ ہوناچاہیےکہ ملک کےمعاملات کوکیسے چلائیں گے، سیاسی جماعتیں بیٹھ کر آئین کے مطابق وسیع اصول طے کرلیں، آگے بڑھنےکا راستہ بنائیں کہ سیاسی نظام کیسےچلےگا۔انہوں نے کہا کہ کیا گالی گلوچ اور لوگوں کو حملہ آور ہونے کی شے دینے سے نظام چل جائے گا؟ ہمیں طےکرنا ہے کہ یہ سیاسی نظام ہے، دشمنی نہیں، کوشش توکرنی پڑےگی، یہ صرف سیاسی نظام تک محدود نہیں، آج کی معاشی صورتحال اس طرف جانے پر مجبورکرےگی۔سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج بھی معاشی حالت عقل نہیں دے رہی توپھرمجھے بہت مشکلات نظرآتی ہیں، وزیراعظم کوڈائیلاگ کرناچاہیےکیونکہ سیاست آج منقسم ہے، سب کو دعوت دیں، پورےجذبے اور نیک نیتی کے ساتھ دعوت دیں، ڈائیلاگ میں پارٹی کے لیڈرز بیٹھیں، وہ مشورے کرکے اپنی رائے لے کر آئیں۔(ن) لیگ کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ جہاں پر ہرطریقے سے حکومت کو کمزور کیا جائے تو یہ انتشار کا راستہ ہے، سیاست کو ملکی مفاد کے لیے استعمال ہونا چاہیے، معاملات کو بگاڑنے میں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کسی چیز کا حل نہیں مگر اگلے سال الیکشن نہیں ہوئے تو مزید انتشار ہوگا، ہم سب کا فرض ہےکہ اپنی ناک سےآگے اور اپنے سیاسی مفاد سے آگے دیکھیں، جتنی جلدی ہوسکے ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے اور انتظارمت کریں، ہاتھ آگے بڑھائیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی فائدےکی بات نہیں، آج ہمیں ملک کےمفاد کو ترجیح دینا پڑےگی، سیاسی ڈائیلاگ کی بات پہلے بھی کرتا رہا ہوں، وزیراعظم سے کہوں گا، وزیراعظم یہ پروگرام دیکھ رہے ہوں گے، نہ دیکھا تو کل ان سےکہوں گا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر