کے کے نیٹ ورکنگ کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیتے تھے، فرح خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ، فلمساز و ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان نے کہا ہے کہ آنجہانی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے کبھی نیٹ ورکنگ (لوگوں سے تعلقات بنانے) کی پرواہ نہیں کیا کرتے تھے، وہ دراصل حقیقی فنکار تھے۔ فرح خان کا کہنا تھا کہ کے کے کو تو بس اپنے کام (گلوکاری) سے لگاؤ تھا اور وہ اسی چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھتے تھے۔ یاد رہے کے کے کا گزشتہ منگل کو مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتہ کے ایک کالج فیسٹول میں پرفارمنس کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔کے کے نے فرح خان کی فلموں میں کئی گیت گائے تھے۔ ابو ظبی میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شریک فرح خان نے کرشناکمار کناتھ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آخری ملاقات کے موقع پر کے کے نے ان سے کہا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنائیں، تاکہ میں اس میں گلوکاری کرسکوں۔ فرح خان نے کہا کہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں ایک یادگاری سیگمنٹ میں کے کے کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر