روس یوکرین جنگ کے 100 دن مکمل، کوئی فاتح نہیں ہوگا، اقوام متحدہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس یوکرین جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس تنازع میں کوئی بھی فتح یاب نہیں ہوگا۔روس اپنی فوج کے ساتھ مشرقی ڈونباس کے علاقے میں مزید پیشرفت کر رہا ہے۔کیف نے اعلان کیا ہے کہ روس نے کرائیمیا اور ڈونباس کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یوکرین کے لیے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر امین آود نے کہا کہ اس جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 100 دن تک ہم نے دیکھا کہ انسانی جانیں ضائع ہوئیں، گھر ٹوٹے، ملازمتیں ختم ہوئیں اور روشن مستقبل کے امکانات معدوم ہوگئے۔روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا، سب سے پہلے کیف میں فوج داخل ہوئی، بعد ازاں روسی فوج نے خارکیف کو قبضے میں لیا۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ صرف تین مہینے میں ایک کروڑ 40 لاکھ یوکرینی شہری بےگھر ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کی طرف سے شروع کی گئی جنگ میں یوکرین فاتح بن کر ابھرے گا۔ایک ویڈیو پیغام میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم زیادہ بڑی ہے، یوکرین کی مسلح افواج موجود ہیں، سب سے اہم بات یہ کہ ہمارے لوگ یہاں ہیں، ہمیں یوکرین کا دفاع کرتے ہوئے 100 دن ہوچکے ہیں اور جیت ہماری ہی ہوگی۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر