ترکی میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 24 سال کی ریکارڈ سطح پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترکی میں مئی 2022 میں افراط زر یا مہنگائی کی شرح 24 سال میں سب سے زیادہ 73.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔یہ یوکرین۔ روس جنگ، توانائی کی قیمتوں میں اضافے، شرح سود اور لیرا کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہے۔ترکی میں گزشتہ ایک سال میں ٹرانسپورٹیشن اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بالترتیب 108 اور 92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ترک محکمہ شماریات کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق اپریل 2022 میں افراط زر 70 فیصد تھا اور مئی میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کے بعد 73.5 فیصد تک پہنچ گیا۔ترکی میں اقصادی ترقی اور برآمدات کو ترجیح بنائے جانے کے بعد سے افراط زر میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ترک صدر کی جانب سے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ شرح سود زیادہ ہونا افراط زر کی روک تھام کی بجائے اس میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
ترکی میں موجودہ مہنگائی کی لہر کی بڑی وجہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے کیونکہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ ترکی خام آئل بھی درآمد کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
بچے کی لاش3دن بعد5کلومیٹردورنالہ لئی سے مل گئی
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر