وزیراعظم نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔گوادر میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گوادر میں چین نے ڈی سیلینیشن پلانٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، گوادر میں کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ہے، ابھی تک گوادر ائیرپورٹ مکمل نہیں ہوسکا، 2017 میں گوادر ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، گوادر ائیرپورٹ گرانٹ کے طور پر چینی صدر نے دیا، جس کو ابھی تک ہم مکمل نہیں کرپائے۔ان کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزرا سے میٹنگ کرکے ہر منصوبے کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی نے اپنی ضرورت کے تحت پورٹ پر ایک چھوٹا ڈی سیلینیشن پلانٹ لگایا ہے، پانی کی کمی دور کرنے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانا ہوں گے جس پر اربوں روپے خرچ ہونگے، ڈی سیلینیشن پلانٹ پہلے لگ جاتے تو کافی پیسے بچ جاتے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر شہرکیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر فی الفور کام شروع کیا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ایسا بزنس اور ماڈل بنائیں کہ گوادر میں گھروں کیلئے سولر سسٹم لائیں، گوادر اور ملحقہ علاقوں میں سولر پارکس بھی لگائے جاسکتے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ گوادر کے مستحق ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے مفت انجن فراہم کیے جائیں گے اور پہلےمرحلے میں ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے 2000 انجن دیے جائیں گے۔وزیراعظم کا کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کو ملنے والے مفت پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، پچھلی حکومت کو کبھی عوام کی مشکلات کا احساس نہ ہوا لیکن عدم اعتماد کی تحریک کے بعد انہوں نے قیمتیں کم کرکے ہمارے لیے جال پھینکا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ کی جانے والی چیزوں پر قرض لے کر کیسے سبسڈی دی جاسکتی ہے؟ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، 8 کروڑ افراد کو 2 ہزار روہے کا وظیفہ دے کر سبسڈی دی، ہمارادل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کل میٹنگ میں سخت اقدامات کروں گا جو سرکاری افسران اور اشرافیہ کو قبول کرناہوں گے، سب سے پہلے مجھے، وفاقی وزرا اور دیگرامرا کو سخت اقدامات سہنا ہوں گے، اشرافیہ کا فرض ہے آگے بڑھیں اور قربانی دیں، سادگی اختیار کریں۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا اورکابینہ ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا پیٹرول کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر