شنیرا، وسیم اکرم کو کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اُنہیں ’سلطان‘ کہتی ہیں۔لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ایسے میں اُن کی اہلیہ شنیرا نے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔شنیرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور وسیم اکرم کی دلکش تصویر شیئر کی جس میں سابق کرکٹر نے اہلیہ کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’میرے سلطان کو 56 ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘اُنہوں نے لکھا کہ آپ کو پیار، صحت اور خوشیوں بھری زندگی ملے، اگر آپ ہمارے پاس ہیں تو ہمارے پاس سب کچھ ہے۔‘شنیرا نے شوہر سے جلد ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’انشاء اللّٰہ! جلد ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کُل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈ کپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائر ہو گئے۔وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی اسپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر