دیا مرزا کی 47 ڈگری کی گرمی میں برقع پہنی تصویر وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی 47 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں برقع میں ملبوس ہونے کی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔کچھ روز قبل دیا مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے پراجیکٹ ’دھک دھک ‘ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ برقع پہنی ہوئی ہیں۔ایک تصویر میں دیا مرزا کو برقع پہنے خوشی کے عالم میں کسی خاتون کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔دیا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سفر میں ’suffer‘ نہ کرنے کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے پیار ، اس روز درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ایک تصویر میں دیا مرزا کو بائیک کے ساتھ زمین پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چل لو، سب ہی ہیں بھیڑ میں، تم بھی نکل سکو تو چلو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دھک دھک تاپسی پنو کی پروڈکشن میں تیار کیا جانے والا پراجیکٹ ہے جس میں اداکار رتنا شاہ ، فاطمہ ثنا شیخ اور سانجنا سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر