راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صوبے میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے، سکیورٹی فورسز کی طرف سے فراہم کردہ محفوظ ماحول میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوا۔آرمی چیف نے امن و امان کے لیے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی کوششوں کو سراہا۔



