وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کوٹہ کم ہونے سے سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ بوجھ کچھ کم ہو گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ سرکاری خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑھنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر