کوئی سینیٹر اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو معطل کر دوں گا: چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے والے اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو اسے معطل کر دوں گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا۔اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور ایوان میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ممبران اپنی نشستوں پر جاکر احتجاج کریں، ممبران اپنی نشستوں پر نہ گئے تو انہیں معطل کر دوں گا۔صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نعرے لگائے تو آپ کی ممبرشپ معطل کراؤں گا، میری یہ بات بہرمندہ خان تنگی بھی سن لیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آگئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر