الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے آج تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان نوٹی فائی کرنےکی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی جب کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی نشستوں کے مطابق مخصوص نشستیں تقسیم کرنےکی درخواست بھی مستردکردی گئی۔فیصلےکے مطابق مخصوص نشستوں پر ضمنی الیکشن تک نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے، پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ضمنی الیکشن کےنتائج کے بعدجاری کیا جائےگا۔خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کے25 منحرف اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا تھا، ان میں 5 مخصوص نشستوں کے اراکین بھی شامل تھے، جن میں 3 خواتین اور 2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلےکے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد متناسب نمائندگی کے تحت مخصوص نشستیں تقسیم ہوں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر