سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کی۔اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں، راستوں کی بندش کیس کا تحریری فیصلہاعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، درخواست کے پیرا 4، 5، 12 اور 14 میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، صوبائی ہوم سیکریٹریز کو فریق بنایا گیا۔اسد عمر کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں، پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے۔درخواست کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں اور احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر