بھارت کے سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر آویزاں، دنیا کا بہترین انجینئر بھی قرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں سرکار کی زیر سرپرستی چلنے والی کمپنی کے دفتر میں ایک افسر نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویر لگا کر انہیں دنیا کا بہترین انجینئر قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سرکار کی زیر پرستی چلنے والی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک افسر نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر قرار دیتے ہوئے ان کی تصویر اپنے دفتر میں آویزاں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈی وی وی این ایل کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) رویندرا پراکاش گوتم کی جانب سے اپنے دفتر میں آویزاں کی گئی۔سوشل میڈیا پر اسامہ بن لادن کی تصویر اور ایس ڈی او کا بیان وائرل ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو عہدے سے برطرف کر کے القاعدہ کے سابق سربراہ کی تصویر کو ہٹا دیا گیا۔ایس ڈی او رویندرا پراکاش گوتم نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص پسندیدہ ہو سکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسامہ بن لادن دنیا کے بہترین جونیئر انجینئر ہیں، ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے لیکن میرے پاس اس کی بہت سی کاپیاں موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر