گورنر پنجاب سے 3 جامعات کے وائس چانسلرز کی ملاقات، گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تجاویز طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے 3 جامعات کے وائس چانسلرز نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران گورنر نے ان سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ڈاکٹر مختار شامل ہیں۔ وائس چانسلرز نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جامعات ریسرچ شعبے میں بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی کی تحقیق پر توجہ دیں۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کرلیں۔بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ پر توجہ دی، ن لیگ کے سابق دور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر