وزیراعظم کی ترک کمپنیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی، پاکستان آنے کی دعوت بھی دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم شہباز شریف سے ترکی کی مختلف کمپنیز کے عہدیداران نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں کیمیا کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ علی زیبک، زورلو انرجی کے سی ای او اور البیراک کمپنی کے صدر احمد البیراک شامل تھے۔ترک کمپنیز نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، وزیراعظم شہباز شریفبریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت میں ترجمانوں کی طرف سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔بریفنگ کے مطابق ترک کمپنی پر پاکستان چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، ورکرز کو بلاوجہ گرفتار کر کے جیل میں رکھنے کے ساتھ بےبنیاد الزامات بھی لگائے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی مذموم سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان اور ترکی کے تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں، وزیراعظمشہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے تمام منصوبوں کو سیاسی دشمنی میں تباہ کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے بطور وزیرِاعلیٰ پنجاب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاہدے میں 9 کروڑ ڈالر بچائے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو تمام مسائل کا سدباب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے ترک کمپنی کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔شرکاء نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر