پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں، راستوں کی بندش کیس کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جسٹس یحیٰی آفریدی نے فیصلے میں اختلافی نوٹ پیش کیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ میں اس بات سے آمادہ نہیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت کے پاس مواد موجود نہیں ہے۔جسٹس یحیٰی آفریدی کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک میں پہنچنے کا کہا، عمران خان نے 25 مئی کے عدالتی احکامات کو نہیں مانا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی صورت حال ختم ہوگئی، سڑکیں کھل گئیں، پٹیشن غیر مؤثر ہوگئی۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی پٹیشن غیرموثر ہونے پر نمٹادی۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر