وزیراعظم شہباز شریف کی ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفد سے ترک وزیرخارجہ کی سربراہی میں ملاقات، ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ اور تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکی کے تین روزہ دورے پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔انقرہ میں ترک پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت، عوامی رابطہ بڑھانے کے مواقع ہیں، پاکستان ترکی کی کارسازی صنعت سے بھی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، توانائی کے شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک ترک تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں 40ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی میں زبانیں الگ ہیں لیکن ثقافت ایک ہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر